- الإعلانات -

جو عامر خان کوتھپڑمارےگا اُس کو ایک لاکھ کاانعام دیا جائے گا‘راجیو ٹنڈن

انتہا پسند تنظیم شیو سینا پنجاب کے چیئر مین راجیو ٹنڈن نے اداکار عامر خان کو تھپڑ مارنے کے بدلے ایک لاکھ انعام کی پیشکش کر دی۔لدھیانہ میں عامر خان جس ہوٹل میں ٹھہرے، انتہا پسند وہاں پہنچ گئے اور احتجاج کرتے ہوئے پیشکش کی کہ دنگل فلم کی شوٹنگ سیٹ میں موجود لوگ یا ہوٹل کا عملہ عامر خان کو تھپڑ مارے اور شیو سینا سے ایک لاکھ روپے انعام پائے۔شیو سینا کے کارکنوں نے ہوٹل کی جانب جانے والے راستے بھی بند کر دیے، عامر خان نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ لوگوں نے انہیں برا بھلا کہہ کر ثابت کر دیا کہ عامر خان سچا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت چھوڑ کر جانے کا ارادہ نہیں یہ ان کا ملک ہے۔مہاراشٹرا کے وزیر ماحولیات اور سینیئر شیو سینا رہنما رام داس کدم کا کہنا تھا، “عامر خان اب تک ایک مشہور اداکار تھے، لیکن اب ہمیں لگتا ہے کہ ہم سانپ کو دودھ پلا رہے تھے، اگر وہ یہاں نہیں رہنا چاہتے تو پاکستان جا سکتے ہیں”۔شیو سینا کے اعلان کے بعد لوگوں نے ٹوئٹر پر انتہا پسند تنظیم کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا۔