- الإعلانات -

عامرخان پر تنقید کیا ہوئی،اسکینڈل کوئین میرا بھی میدان میں آگئیں

بھارت میں عامرخان پر تنقید کیا ہوئی،اسکینڈل کوئین میرا بھی میدان میں آگئیں،دریا دلی کی مثال قائم کر دی۔بھارتی انتہاپسندوں کا دل چھوٹا ہے تو کیا ہوا، میرا جی کا دل تو بہت بڑا ہے، کبھی ضرورت مندوں کی ڈالرز سے مدد کرتی ہیں تو کبھی اپنے ہی انداز میں آٹوگراف دیتی ہیں۔دریا دل میرا جی سوشل میڈیا پر ”پی کے“کے نام اپنی گلابی انگریزی میں پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا لاہور میں تعمیر نیا فارم ہاوس عامر خان کو تحفے میں دے رہی ہیں۔انہوں نے عامرخان سے یہ بھی کہا کہ آپ میری فیملی کی طرح ہیں،آپ جب بھی لاہور آئیں گے،میرے مہمان ہوں گے،میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔