- الإعلانات -

شعیب اختر کی دبنگ خان کے والد سلیم خان کی سالگرہ کی تقریب پر شرکت

ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد اور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے شرکت کی۔بالی ووڈ اسٹاز اور پاکستانی کرکٹرز کی آپس میں گہری دوستی ہے جس کے باعث کئی اسٹارز کی تقریبات میں پاکستانی کرکٹرز بھی جوش و خروش سے شریک ہوتے ہیں جب کہ گزشتہ روز بھی بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے والد کی سالگرہ کی تقریب میں سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی شرکت کی۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے والد اور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کی 80 ویں سالگرہ ان کے گھر ممبئی میں منعقدکی گئی جس میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جب کہ سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان کی فیملی سے قریبی تعلق رکھنے والے سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر بھی موجود تھے۔