- الإعلانات -

فواد خان ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے محبوب اداکار اب بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، انہوں نے اس سلسلے میں تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں، فواد نے اس پروجیکٹ کے سلسلے میں ہالی وود میں موجود اپنے ایجنٹ کے ذریعے معلومات حاصل کیں ہیں اور وہ سکرپٹ کو پڑھنے میں مصروف ہیں۔

بھارت میں ہونے والے اڑی حملے کے بعد بالی ووڈ کے دروازے پاکستانی اداکاروں پر بند ہو گئے تھے جس کے بعد فواد خان کا بالی ووڈ کیئریر بھی خطرے میں پڑ گیا تھا جبکہ اداکار پاکستانی ڈراموں میں بھی کام نہیں کر رہے، ایسے میں ان کیلئے ہالی ووڈ ایک بہترین انتخاب ہو سکتا تھا۔ اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولا جٹ 2 کی ریلیز کے بعد اداکار باقاعدہ لاس اینجلس شفٹ ہونے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔