- الإعلانات -

شاہ رخ خان نے عامر خان کی حمایت کر دی

اسلام آباد: شاہ رخ خان نے بھی عامر خان کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے جو کہا ٹھیک کہا ہے. شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بڑھتی عدم برداشت سے متعلق عامر خان کا بیان درست ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے پیغام مل رہے ہیں کہ لوگ میری فلم نہیں دیکھیں گے. انہوں نے کہا کہ ہمیں جذبہ حب الوطنی ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر میں ایمانداری سے کام کروں گا تو ملک کو ہی فائدہ ہو گا۔یاد رہے کہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے عامر خان ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں