- الإعلانات -

فوادخان اورسونم کپور شوگر کے مریض نکلے

ممبئی: پاکستان کے اداکار فواد خان اور بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ میں ا±ن کی ہیروئن سونم کپور ایک ہی بیماری کے مریض نکلے ہیں جس کا شاید بہت ہی کم لوگوں کو علم ہے۔ دونوں اداکار پنجابی خاندانی پس منظر کے علاوہ ذیا بیطس یعنی شوگر کے مریض بھی ہیں۔ فواد خان نے بتایاکہ انہیں کم عمری ہی میں شوگر ہوگئی تھی مگر اسے اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور اس کی وجہ سے اپنا ہر کام زیادہ منصوبہ بندی اور نظم و ضبط کے ساتھ کرتے ہیں۔ سونم بھی یہ تسلیم کرتی ہیں کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ذیا بیطس کی مریضہ ہیں، باقاعدگی سے انسولین لیتی ہوں اور غذا میں احتیاط کرتی ہوں اور شایدغذائی احتیاط ہی نے پیشہ وارانہ زندگی کے ان برسوں میں چاق و چوبند رکھا ہے۔ فلم کے علاوہ فواد اور سونم حقیقی زندگی کے بھی ہیرو ہیں جو بڑی دلیری کے ساتھ اس لاعلاج مرض سے لڑتے آرہے ہیں۔