- الإعلانات -

سنجے دت کوجیل سے جلد رہا کرنے کا امکان

ممبئی: بالی ووڈ اداکارسنجے دت کے اچھے رویے کے باعث جیل میں کاٹی جانے والی سزا میں 3 ماہ کمی ہونے کا امکان روشن ہے جس کے بعد ان کی سزا پوری ہونے سے 6 ماہ قبل ہی رہائی متوقع ہے۔ بھارتی قانون کے مطابق اگرکسی قیدی کی جانب سے اپنی سزا کے دوران اچھے رویے کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو جیل حکام کی سفارش پراس کی سزا میں ماہانہ 7 دن تخفیف ہوسکتی ہے جب کہ مثالی برتاو¿ پر سالانہ بنیادوں پرسزا میں مزید 30 دن کی کمی کیا جاتی ہے اوراس قانون کا فائدہ سنجے دت کو بھی ہوسکتاہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہرپونا کی جیل انتظامیہ اس قانون کے تحت سنجے دت کی سزا میں کمی پرغورکررہی ہے اگرریاستی حکومت نے جیل حکام کی سفارش کو منظور کرلیا تو مجموعی طورپرسنجو بابا کی سزا میں 114 روز کی کمی کی جائے گی اوروہ 2016 کے اوائل میں ہی آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔ واضح رہے سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مئی 2013 سے ساڑھے 3 سال کی قید کاٹ رہے ہیں۔