- الإعلانات -

فلم ’کیپٹن امریکا سول وار‘ میں اسپائیڈر مین بھی شامل ہونگے

ائرن مین کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے رابرٹ ڈاونی جونئیر نے انکشاف کیا ہے کہ مارول اسٹوڈیو کی نئی آنے والی فلم ’کیپٹن امریکا سول وار‘ میں اسپائیڈر مین بھی جلوہ گر ہوگا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق رابرٹ ڈاو¿نی جونیئر کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی فلم میں آئرن مین اور کیپٹن کے علاوہ ایک اور سپر ہیرو بھی ہوگا اور وہ اسپائیڈر مین ہے۔مارول اسٹوڈیو نے کافی عرصے تک یہ بات صیغہ راز میں رکھی تھی مگر آئرن مین نے شائقین کو یہ خبر دے دی کہ سپر ہیروز کی لیگ میں اسپائیڈر مین بھی شامل ہوگیا ہے۔مارول اسٹوڈیو کی آنے والی اس فلم کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔فلم کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز کیا گیا جس میں کہیں بھی شائقین کو یہ تاثر نہیں دیا گیا کہ اس میں اسپائیڈر مین بھی موجود ہے۔ذرائع کے مطابق اس سال فروری میں سونی اسٹوڈیو نے مارول اسٹوڈیو کے ساتھ ایک مشترکہ لائسنس پر دستخط کیے جس کے تحت مارول اسٹوڈیو کی فلم کیپٹن امریکا میں اسپائیڈر مین بھی جلوہ گر ہوگا، اس موقع پر آئرن مین رابرٹ ڈاو¿نی کا کہنا ہے کہ فلم میں فیلکن، بلیک پینتھر اور اینٹ مین کے بعد اب اسپائیڈر مین کے ساتھ کام کرنا مزیدار تجربہ ہوگا۔اس سے قبل امریکا کی ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اس فلم میں اسپائیڈر مین کا کردار ہے کیوں کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اسپائیڈر مین کے لباس میں اداکار کو دیکھا گیا تھا جس کی فلم کے پروڈیوسر کیون فیج نے پرزور تردید کی تھی۔بق فلم میں اسپائیڈر مین کا رول اداکار ٹام ہولینڈ ادا کرینگے۔مارول اسٹوڈیو کے تحت آنے والی یہ فلم مئی 2016 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔