- الإعلانات -

جان سینا ریسلنگ چھوڑ کر ہالی وڈ جانے کے لیے تیار

مقبول ترین ریسلر جان سینا کافی عرصے سے ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے اسٹیج سے غائب ہیں جس کی وجہ ان کی مصروفیات بتائی جارہی ہیں۔تاہم اب ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جان سینا نے ایک رئیلٹی ٹیلیویڑن شو کے لیے ریسلنگ کی دنیا سے دوری اختیار کی ہے جو بہت طویل ثابت ہوسکتی ہے۔ٹی وی شو جان سینا کی جانب سے ہولی وڈ تک پیشقدمی کے لیے پہلا قدم ہے۔اگر یہ پروگرام کامیاب ہوا تو وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہہ کر دی راک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہولی وڈ کا رخ کرسکتے ہیں۔امریکی جریدے فوربز کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جان سینا راک کے مقابلے میں بہت زیادہ تیزی سے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ کر ہولی وڈ کے ہو کر رہ جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا شوبزنس کی دنیا میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتے ہیں اور یہ ان کی پرانی خواہش ہے جس کا اظہار ان کی ماضی میں کی گئی فلموں سے بھی ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ جان سینا آخری بار ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹیج پر رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ایونٹ ‘ ہیل ان اے سیل’ میں آخری بار نظر آئے تھے جس میں انہیں البرٹو ڈیل ریو نامی ریسلر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ جان سینا موجودہ عہد کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جنھوں نے 15 بار ڈبلیو ڈبلیو ای اور ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی ہے۔