- الإعلانات -

سپرسٹار شاہ رخ خان نے 1کروڑ روپے کا عطیہ دے دیا

بھارتی علاقہ چنئی گزشتہ کئی روز شدید سیلاب کی زد میں ہے۔ سیلا ب کی شدت کے باعث علاقے کا ملک کے دوسرے حصوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور عوام کھانے ،صاف پانی اوررہائش سے محروم ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسے کٹھن حالات میں سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔واضح رہے سپر سٹار سے قبل جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی متعدد شوبز شخصیات کی طرف سے بھی سیلاب زد گان کی مدد کیلئے عطیات دیے گئے ہیں۔ریڈ چلیز اور دل والے ٹیم کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم چنئی کے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارا ایک کروڑ روپے کا نذرانہ مستحقین کی امداد کیلئے قبول کریں