- الإعلانات -

شاہ رخ خان کے بیان نے مخالفین کے منہ بند کردئیے

بھارت میں بڑھتی عدم برداشت پراپنی دو ٹوک رائے دینے کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اب اپنی حب الوطنی سے متعلق بھی دبنگ بیان دے کرمخالفین کے منہ بند کردیے۔بالی وڈ کے کنگ خان دل والے تو ہیں ہی لیکن اپنے بیان سے مخالفین کو سیدھا کرنا بھی خوب جانتے ہیں،ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بولے کہ انہیں اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی سادھوی پراچی نے کچھ دن پہلے شاہ رخ خان پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کاالزام لگایا تھا