- الإعلانات -

سلمان خان کی شادی کی افواہیں سچ ثابت ہونے لگیں

بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کوآجکل ایک مرتبہ پھر سے رومانی حسینہ لیولیا ونٹر کے ساتھ متعدد جگہوں پر سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے چند روز قبل شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ سلمان خان لیولیا ونٹر کے عشق میں گرفتار ہوکر ان سے شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سپر سٹار نے چوری چوری اداکارہ کو منگنی کی انگوٹھی بھی پہنا دی ہے۔ مذکورہ خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد سلمان خان کی بجائے انکی بہن ارپتا خان کی طرف سے سپر سٹار بھائی کی شادی کی خبر کی تردید کی گئی تھی۔ جبکہ سلمان خان نے کسی قسم کا بیان نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق رومانی اداکارہ آجکل بھارت آئی ہوئی ہیں اور سلمان خان کے ساتھ ہی وقت گزاررہی ہیں۔اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ سلمان خان اپنی شادی کے متعلق کس حد تک سنجیدگی غور کر رہے ہیں