- الإعلانات -

سنجے دت کو اگلے سال مارچ میں جیل سے رہا کردیا جائے گا

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو اگلے سال مارچ میں جیل سے رہا کردیا جائے گا۔سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملوں کے بعد غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا اور چھ سال کی سزا دی گئی، سنجے دت اس وقت پونے کی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔سنجے دت کی سزا کو 2013 میں چھ سے کم کر کے پانچ سال کردیا گیا تھا۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے دت کی رہائی نومبر 2016 میں ہونی تھی تاہم ان کے اچھے رویے کے باعث انہیں کچھ ماہ قبل ہی رہائی مل جائے گی۔