- الإعلانات -

فلم ”رئیس“ کے باعث شاہ رخ خان نئی الجھن میں مبتلا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان گزشتہ سال ریلیز ہونیوالی اپنی فلم”رئیس“ میں گینگسٹر کا کردار نبھا کر نئی الجھن کا شکار ہو گئے۔ اس کردار نے شاہ رخ خان کو ”رئیس “کے نام سے مشہور کر دیا جوکہ کنگ خان کو سخت نا پسند ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ممبئی میں منعقدہ تقریب میں شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران جب شاہ رخ خان اسٹیج پر آئے تو لوگوں نے رئیس، رئیس کے نعرے لگانے شروع کردئیے جب شور حد سے بڑھنے لگا تو کنگ خان نے تقریب میں موجود تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”میں صرف ایک بات بولنا چاہتا ہوں، میں نے فلم رئیس میں ایک گینگسٹر کا کردار نبھایا تھا، وہ صرف ایک کردار تھا، لہٰذا کسٹم والے مجھے سنجیدہ نہ لیں، وہ ایک اسمگلر تھا اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ اچھا نہیں تھا۔ شاہ رخ نے مزید کہا جب میں داڑھی رکھتا ہوں تو گینگسٹراور اسمگلر جیسا نظر آتا ہوں لیکن درحقیقت میں گینگسٹر نہیں ہوں۔
واضھ رہے کہ فلم”رئیس“میں شاہ رخ خان ایک گینگسٹر کے روپ میں نظرآئے تھے، شاہ رخ کے مداحوں کو ان کا یہ منفرد روپ بے حد پسند آیا تھا، ”رئیس“میں کنگ خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔