- الإعلانات -

اینیمٹڈ فلم’ اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ ریلیز

پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’ گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کل 2 فروری کو ملک بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔

’ اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کی ریلیز سے قبل کراچی میں اس کا پریمیئر کیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ، پروڈیوسرز و ہدایت کار سمیت شوبز کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ’اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں جانوروں اور خصوصی طور پر پاکستان کے قومی جانور ’مارخور‘ کے غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے کوششیں کرنے والے لڑکے کی گرد گھومتی ہے۔

اگرچہ اینیمیٹڈ فلم کی کہانی جانوروں کے تحفظ اور ان کے غیر قانونی شکار کے خاتمے کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم میں کئی کہانیوں کو پیش کیا گیا ہے۔

اداکار زاہد احمد اہل خانہ کے ہمراہ—فوٹو:گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور فیس بک
اداکار زاہد احمد اہل خانہ کے ہمراہ—فوٹو:گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور فیس بک

اس ایڈونچر، ایکشن کامیڈی اینیمیٹڈ فلم کو تھری ورلڈ اسٹوڈیو کے بینر تلے ریلیز کیا جا رہا ہے، جب کہ اس کی ہدایات عزیر ظہیر خان نے دی ہیں، جنہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔

حریم فاروقی اور علی رحمٰن—فوٹو:گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور فیس بک
حریم فاروقی اور علی رحمٰن—فوٹو:گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور فیس بک

فلم کی کاسٹ میں انعم زیدی، نتاش حمیرا اعجاز، علی نور، اظفر جعفری، عبدالنبی جمالی، حریم فاروقی، علی رحمٰن، نادیہ جمیل اور احمد علی سمیت دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ ثروت گیلانی—فوٹو:گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور فیس بک
اداکارہ ثروت گیلانی—فوٹو:گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور فیس بک

فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ ماہ 10 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے بہت سراہا۔

’ اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کے کراچی میں ہونے والے پریمیئر میں حریم فاروقی، ہدایت کار عزیر ظہیر خان اور اداکار زاہد احمد سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پریمیئر میں فلم کی کاسٹ کے اہل خانہ سمیت عام بچوں نے بھی شرکت کی۔