- الإعلانات -

ملک کے معروف کامیڈین کو کراچی میں ڈاکووں نے لوٹ لیا

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے جہاں ڈکیتی کی واردات میں معروف کامیڈین روف لالا کو لوٹ لیا گیا۔ ملک کے معروف کامیڈین کو کراچی میں ڈاکووں نے لوٹ لیا جس میں ان سے نقدی رقم چھین لی گئی۔ رو¿ف لالا اے ٹی ایم سے نقدی رقم لے کر نکلے تو گھات لگائے ڈاکووں نے ان کا پیچھا کیا اور اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔ رو¿ف لالا کا کہنا ہےکہ ڈاکووں نے انہیں انتہائی رش والے علاقے میں دیدہ دلیری سے لوٹا۔ واضح رہے کہ رو¿ف لالا کا شمار پاکستان کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے جب کہ وہ بھارت سمیت کئی ممالک میں کامیڈی شوز بھی کرچکے ہیں۔