- الإعلانات -

کرن ارجن پھر ایک ساتھ

دہلی : کرن ارجن کی ماں کی وہ منت آج بھی ہمارے کانوں میں گونجتی ہے کہ ‘میرے کرن ارجن آئیں گے’ لیکن بیگ باس-9 کے نئے پرومو نے یہ تصدیق کر دی ہے بالاآخر کرن ارجن آ رہے ہیں۔شاہ رخ خان اب سلمان خان کے ہمراہ شو میں شریک ہونے والے ہیں۔دونوں خانوں کے ایک ساتھ آنے کی خبریں گزشتہ ایک ماہ سے گردش کر رہی تھیں، البتہ بعد ازاں ایک تصویر سامنے آنے کے بعد اس کی تصدیق بھی ہوئی۔دونوں کے چاہنے والے ان کو ایک دہائی بعد ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔بیگ باس -9 کے جاری کیے گئے پرومو کو ‘کرن ارجن’ فلم کے اسی ڈائیلاگ کے ساتھ بنایاگیا ہے جس میں کرن ارجن کی ماں کہتی ہے کہ میرے کرن ارجن آئیں گے، بہت ساری گھنٹیوں کی آوازوں میں شاہ رخ خان سلمان خان کو کہتے ہیں کہ ‘میں اب تک نہیں بھولا ہوں تیری کوئی بات’۔سلمان خان کہتے ہیں کہ تیری ہر بات۔۔۔ ہر بات مجھ اب تک چھبتی ہے۔دونوں ایک دوسرے کو ‘پریم’ اور ‘دل والے’ کہہ کر پکار رہے تھے، بگ باس سیزن نائن کی اگلی قسط میں دونوں شریک ہوں گے۔ایک طویل عرصے تک دونوں اداکاروں میں شدید اختلاف بھی رہا ہے لیکن سلمان خان کی بہن کی شادی میں شاہ رخ کی شرکت سے یہ ناراضگی ختم ہو سکی۔خیال رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان 3 فلمیں کر چکے ہیں جن میں ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’، ‘کرن ارجن’ اور ‘ہم تمھارے ہیں صنم’ شامل ہیں۔