- الإعلانات -

انوپم کھیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’’آئی لو پاکستان ‘‘

ممبئی: بھارتی ادکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا جب کہ ہیکر نے اس پر ’’آئی لو پاکستان‘‘ کا پیغام لگادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے اس پر ترکی کا جھنڈا پوسٹ کردیا گیا جب کہ ساتھ ہی ترکش زبان میں کوئی پیغام بھی لکھا گیا لیکن ہیکر نے پوسٹ کے آخر میں انگریزی میں ’آئی لوپاکستان‘  بھی لکھ دیا۔

ٹوئٹر کی جانب سے بھی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں ہمارے ایک صارف کی پریشانی کو جلد ہی دور کردیا جائے گا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے جو مجھے متعدد دوستوں کے ذریعے پتہ چلا تاہم میں اس وقت لاس اینجلس میں موجود ہوں اور ہیکنگ کے حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے بات ہوگئی ہے۔