- الإعلانات -

مجھے اپنے کام سے محبت ہے , شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ سب سے زیادہ کیمرے کے سامنے رہنے والے وقت کا لطف اٹھاتے ہیں۔انڈین ایکسپریس نے شاہ رخ کے حوالے سے بتایا کہ ان کے پاس سب کچھ ہے مگر وہ ہر چیز استعمال نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر وقت صرف کام کرتے ہیں کیوں کہ انہیں اپنے کام سے محبت ہے۔شاہ رخ خان اب تک بولی وڈ میں 80 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ ٹی وی میں بھی کام کرچکے ہیں۔شاہ رخ کے مطابق ان کے لیے اداکاری بے انتہا ضروری ہے اور وہ ہمیشہ مختلف کردار ادا کرنے کے خواہش مند رہے ہیں۔اپنی شخصیت کے حوالے سے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ وہ اصل زندگی میں کافی شرمیلے ہیں، اپنے گھر میں بھی زیادہ بات چیت نہیں کرتے اور ان کی والدہ انہیں غیر سماجی بلاتی تھیں۔شاہ رخ اس وقت اپنی فلم ’دل والے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔فلم 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔