- الإعلانات -

سونم کپور نے بھی عامر خان کی حمایت کر دی

ممبئی: بولی ووڈاداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ سپر سٹار عامر خان کی طرف سے دیے گئے متنازعہ بیان کو غلط رنگ دے کر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ پریم رتن دھن پایو سٹار نے حالیہ انٹر ویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا لوگوں کو عامر خان کے متنازعہ بیان کے پیچھے خوف کو سمجھنے کی کو شش کرنی چاہیے۔ واضح رہے گزشتہ ماہ عامر خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انکی اہلیہ کرن راو کا خیال ہے کہ ہمیں ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے پیش نظر کسی دوسرے ملک رہائش اختیار کر لینی چاہیے۔اداکار کے مذکورہ بیان دینے پر انھیں ملک کی متعدد فلمی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 30سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ملک کے موجودہ حالات پر تنقید تھی ، اور ایساکرنے سے کوئی بھی غدار نہیں بن جاتا ہے