- الإعلانات -

میں اور سلمان خان بہت اچھے دوست ہیں، شاہ رخ خان

بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی طرف سے سلمان خا ن کے ہٹ اینڈ رن سے بری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اور سلمان خان بہت اچھے دوست اور ساتھی ہیں ، پس جب بھی اس کے ساتھ کچھ اچھا ہوگا تو مجھے بے حد خوشی ہوگی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مصروفیات کی بنا پر تاحال سلمان خان کو مل کر انھیں مبارکباد نہیں دے سکے تاہم وہ جلد ان سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے میڈیا کو بتایا کہ میں اور سلمان خان ایک ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن ہمارے پاس نجی معاملات پر بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔واضح رہے چند روز قبل شاہ رخ خان اور سلمان خان نے بگ باس 9کے پروموں کیلئے ایک ساتھ شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔علاوہ ازیں شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی تشھیر کے سلسلے میں آئندہ ہفتے سلمان خان کے شو بگ باس9کی دو اقساط میں نظر آئیں گے۔دونوں سپر سٹارز ماضی کی سپر ہٹ فلموں ”کرن ارجن“، ”ہم تمھارے ہیں صنم“ اور ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔