- الإعلانات -

شاہد کپور اور سیف علی خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم ’رنگون‘ میں نظر آئینگے

بالی ووڈ ڈانس گرو شاہد کپور نے اپنی فلم شاندار کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھرسے شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے وشال بھردواج کی نئی آنیوالی فلم رنگون کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے، رنگوان میں شاہد کپور اور سیف علی خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونگے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وشال بھردواج نے کہا تھا کہ وہ شاہد کپور اور سیف علی خان کےساتھ کرینہ کپور کو مرکزی کردار ادا کنے کیلئے کاسٹ کرنے کا ارادہ کھتے ہیں۔ تاہم نامعلوم وجوہات کی بنائ پر وہ اپنی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے ہیں اور اب کرینہ کپور کی جگہ کنگنا رناوٹ فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔