- الإعلانات -

فلم دل والے بڑی ہٹ ثابت ہوگی،سلمان خان

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنے ساتھی دوست اداکار شاہ رخ خان کی انے والی فلم ’دل والے‘ کے بارے میں پیش گوئی کی ہے کہ وہ بڑی ہٹ ثابت ہوگی۔سلمان خان نے فلم ’دل والے‘ کے بارے میں ٹوئٹر پر دلچسپ پیغام دیا۔ٹویٹ میں اداکار کا کہنا تھا ’شاہ رخ خان، کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن کی اداکاری اور روہت شیٹھی کی ہدایات میں بنی فلم دل والے میں ہر وہ بات ہے جو اسے ایک بڑی ہٹ فلم بنائے گی‘۔یاد رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کو ان کے 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس سے با عزت بری کیا گیا ہے۔سلمان خان نے اس سال بولی وڈ باکس آفس کو دو کامیاب فلمیں بھی دی جن میں بجرنگی بھائی جان اور پریم رتن دھان پایو شامل ہیں۔اس وقت شاہ رخ اور سلمان خان کی بڑھتی دوستی کے چرچے میڈیا کی خبروں میں ہیں۔دونوں اداکار بہت جلد ایک ساتھ بگ باس شو میں بھی نظر آئیں گے جس کا پرومو گزشتہ روز ریلیز کیا گی