- الإعلانات -

سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے کے بعد آئندہ برس کے اوائل میں شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان نے ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے کے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد وہ آئندہ برس کے اوائل میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سے ان کی شادی کی افواہیں گردش میں ہیں تاہم اب دیکھنا ہے کہ سلو میاں کی شادی کی انگوٹھی کس خوش نصیب کی قسمت میں آتی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان نے2012 میں شہرہ آفاق ٹی وی شو میں بھی ہٹ اینڈ رن کیس کے فیصلے کے بعد شادی کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کیس سے بری ہوگئے تو فوری شادی کرلیں گے اور اگر انہیں قید کی سزا ہوئی تو سزا کاٹنے کے بعد شادی کریں گے۔