- الإعلانات -

شاہ رخ خان کا سلمان خان سے متعلق حیران کُن انکشاف

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا کہ سلمان خان کے ہوتے ہوئے سگے بھائی کی بھی ضرورت نہیں ہے۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکار سلمان خان ماضی میں ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں جس کے باعث دونوں اداکاروں کے تعلقات میں ہمشہ سے ہی کشیدہ رہے ہیں جب کہ اب دونوں اداکاروں میں بے مثال دوستی کا رشتہ قائم ہے جس کی وجہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیرکرتے رہتے ہیں تاہم اب شاہ رخ خان نے دوستی کے رشتے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے سلو میاں کو سگا بھائی قرار دیا ہے۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداح کی جانب سے حقیقی زندگی میں سگے بھائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے دونوں بیٹے میرے دوست بھائی اور سب کچھ ہیں اور پھر بجرنگی بھائی جان کے ہوتے ہوئے سگے بھائی کی ضروت نہیں ہے کیوں کہ وہ ہمیشہ ساتھ ہی ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم”دل والے“ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جب کہ فلم میں اداکارہ کاجول، کیریتی سنون اور ورن دھون مرکزی کردار ادا کریں گے۔