- الإعلانات -

ایان علی بیرون ملک جانے کو تیار

ماڈل ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں ای سی ایل سے نام خارج کرنے کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔درخواست کی سماعت آج (بدھ) ہونے کا امکان ہے۔منگل کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت سے میری ضمانت منظور ہوچکی ہے جبکہ مجھے پاسپورٹ بھی واپس کردیا گیا ہے لہذا ای سی ایل سے میرا نام خارج کیا جائے۔عدالت نے درخواست منظور کرلی ہے۔بدھ کو درخواست کی سماعت ہونے کا امکان ہے۔