- الإعلانات -

کنگ خان کی ساحر لودھی سے ملاقات

شوبز کی ’مایہ ناز ہستی‘ ساحر لودھی کے نام سے شاید ہی کوئی پاکستانی لاعلم ہو، ساحر لودھی کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں جو کہ ان کی مداح سرائی میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے تھکتے نہیں ہیں تاہم بہت سے حلقوں میں یہ تاثر بھی عام پایا جاتا ہے کہ ساحر لودھی بالی ووڈکے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان سے بہت متاثر ہیں اوروہ ان کے سٹائل کو کاپی بھی کرتے ہیں جس کی واضح جھلک ساحر لودھی کی ٹی وی سکرین پر اداکاری سے عیاں بھی ہوتی ہے۔ تاہم ساحر لودھی اس بات کو بہت دفعہ ردکر چکے ہیں بات یہاں ہی ختم نہیں ہوتی ساحر لودھی ایک دفعہ تو کنگ خان کی طرف سے ان کے انداز کو کاپی کئے جانے کا بھی انکشاف کر چکے ہیں ، ساحر لودھی اس سے قبل شاہ رخ خان کو ان کے سٹائل کاپی نہ کرنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔شاہ رخ خان اور کاجل جو کہ گزشتہ دنوں اپنی نئی آنیوالی فلم ’دل والے ‘ کی تشہیری مہم کے لئے دبئی میں ڈیرہ ڈالے بیٹھے تھے، بالی ووڈ خان اورکاجل کی فلموں کے پاکستان میں بھی لاکھوں مداح موجود ہیں اور اس جوڑی کی فلم ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستانی مداحوں کی پسندیدگی ہی ہے کہ شاہ رخ خان اور کاجل نے مختلف پاکستانی ٹی وی چینلز کوانٹرویوز کے ذریعے پاکستانی مداحوں سے رابطے کو ضروری سمجھا ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام جس کی میزبانی ساحر لودھی کر رہے تھے اس میں بھی شاہ رخ خان اور کاجل کو مدعو کیا گیا۔ ساحر لودھی کو د یئے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان اور کاجل سے بہت سے سوالات کئے گئے جن پر مہمانوں نے جوابات دیئے۔ ساحر لودھی کی طرف سے کاجل کو بتایا گیا کہ وہ شاہ رخ خان کو جب بھی دیکھتے ہیں تو ان کا بھی دل کرتا ہے کہ کاش وہ بھی ان کی طرح بن سکیں، ساحر لودھی کی طرف سے مہمانوں کو بتایا گیا کہ وہ بھی فلم میں کام کر رہے ہیں اور ان کی فلم آنے والی ہے جس پر شاہ رخ خان نے برجستہ جواب دیتے ہوئے پاکستانی شاہ رخ خان کے نام سے پہچانے جانے والے ساحر لودھی پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوبصورت اور با صلاحیت ہیں، ان کی اپنی ایک پہچان ہے ، شاہ رخ خان نے پروگرام دیکھنے والوں کو ساحر لودھی کی آنیوالی فلم دیکھنے کی بھی درخواست کی۔