- الإعلانات -

میرا اور اظفر کا زندہ بچ جانا معجزے سے کم نہیں,عائشہ عمر

گزشتہ ہفتے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے فیس بک پر ایک بیان میں مداحوں اور دوست اظفر رحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حادثے میں اپنے جانے کو معجزہ قرار دیا، عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ان کا سیدھا ہاتھ شدیدی زخمی ہے ۔ فیس بک پیج پر شیئر کیے گئے پیغام میں عائشہ عمر نے کہاکہ میرے سیدھے کندھے اور ہاتھ پر کافی گہری چوٹیں آئی ہیں گزرے ہوئے تین روز میرے لیے کافی درد ناک ثابت ہوئے اور تمام دردکش ادویات کھانے کے باوجود میں دودن سے سو بھی نہیں پائی ہوں ۔ آخر کار میں کچھ بہتری کے بعد ہسپتال سے اپنے گھر واپس آگئی ہوں۔ عائشہ عمر نے لکھاکہ حادثے کے بعد بھی وہ ہوش میں رہیں اور کسی کو بھی چھونے کی اجازت نہیں دی کیونکہ پتہ چل گیا تھاکہ کاندھے میں کچھ ٹوٹ گیاہے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ حیدر آباد سے پہلے ایک اوورٹیکنگ کرنیوالے ٹرک کیساتھ ان کی گاڑی ٹکراگئی جبکہ پیچھے سے آنیوالے ٹرک نے بھی گاڑی کو روند دیا، میرا اور اظفر کا زندہ بچ جانا معجزے سے کم نہیں کیونکہ گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی تھی ، اظفر اور قریبی لوگوں نے گاڑی سے نکالا جس کے بعد پولیس موبائل میں جامشوروکے سرکاری ہسپتال میں منتقل کیاگیا۔