- الإعلانات -

سلمان خان حادثے کا شکار

ممبئی:سپر سٹار سلمان خان نے بولی ووڈ کی دیگرمعروف شخصیات کے ہمراہ حال ہی میں منعقد کی گئی سٹار ڈسٹ ایوارڈز2015ءکی تقریب میں شرکت کی۔ شو کے دوران اداکار میزبان منیش پال کی مزاحیہ حرکات پر اچانک اس قدر ہنسے کے بے قابو ہو کر اپنی کرسی سے ہی گر پڑے۔ بعد از منیش پال جو سلمان خان کے قریب ہی موجود تھے انھوں نے فوراً آگے بڑھ کر سپر سٹار کو سنبھالا۔واضح رہے سلمان خان اکثر اوقات مختلف کامیڈی شوز میں شرکت کے دوران کامیڈی اداکاروں کی اداکاری سے ہنستے ہنستے بے قابو ہو جاتے ہیں۔تاہم دوسری جانب سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔سلمان خان کی سلطان آئندہ سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔