- الإعلانات -

ابھیشیک بچن فلم دھوم 4 سے باہر

بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کامیاب فلم سیریز دھوم کے ہر حصے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں تاہم آنے والے اگلے حصے میں ان کی شمولیت کے حوالے سے سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔حال ہی میں یش راج فلمز نے ٹوئٹر پر دھوم کے اگلے حصے کی ایک تصویر شئیر کی جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بہت جلد فلم کے نئے حصے کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔فلم ساز نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کی جس میں اگلے حصے کو دھوم ری لوڈڈ کا نام دیا گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق جب رپوٹرز نے اداکار ابھیشیک سے اس متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب میں کہا ’مجھے دھوم ری لوڈڈ کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، یہ کوئی فلم ہے یا میوزک ویڈیو؟‘اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے 3 روز قبل ہی ہاؤس فل نے نئے حصے کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس کے بعد وہ فلم ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ شروع کریں گے۔