- الإعلانات -

شاہد کپور اور سیف علی کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی 

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے معاشقوں کے حوالے سے مشہور اداکار شاہد کپور نے انڈسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور اسٹائلش کوئین اداکارہ کرینہ کپور کی دوستی کی خبریں طویل عرصے تک زبان زدعام رہی ہیں جس کے باعث بیبو کے شوہر چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کے سابق بوائے فرینڈ شاہد کپورکے درمیان تعلقات شروع ہی سے کشیدہ ہی رہے ہیں جب کہ ماضی میں دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے سے انکار بھی کیا تاہم اب دونوں اداکار طویل عرصے بعد وشال بھردواج کی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے جس پرشاہد کپور نے سیف علی خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد کپور کا کہنا تھا کہ کہ فلم ”رنگون“ کے لیے بہترین اداکاروں کا انتخاب کیا گیا جس میں سیف علی خان اور کنگنا رناوت شامل ہیں جب کہ سیف علی خان کا فلم رنگون میں کام کرنے پر خوشی ہوئی ہے کیوں کہ وہ ایک باصلاحیت اور پروفیشنل اداکار ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔واضح رہے کہ وشال بھردواج کی فلم”رنگون“میں اداکار شاہد کپور، سیف علی خان اور کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔