- الإعلانات -

اداکارہ نیتو کپور بھی فواد خان کی مداح بن گئی ہیں

ہندوستان میں پاکستانی اداکار فواد خان کے پرستاروں کی کمی نہیں اور اب بولی وڈ کی ایک معروف اداکارہ بھی ان کی مداح بن گئی ہیں۔اداکار رشی کپور کی بیوی اداکارہ نیتو کپور نے اپنی بیٹی کے ہمراہ فواد خان کے ساتھ سیفی لی جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اس موقع کو ’فین مومنٹ‘ بتایا ہے۔نیتو کی بیٹی ردھیما نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فواد کے ساتھ سیلفی لی۔دونوں نے یہ تصاویر فواد کی آنے والی فلم ‘کپور اینڈ سنز’ کے سیٹ پر لی۔اس فلم میں فواد خان کے ہمراہ بولی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ اہم کردار ادا کریں گے۔فلم اگلے سال 18 مارچ کو ریلیز کی جائے گی جس کے حوالے سے ہدایت کار کرن جوہر نے ٹوئٹر پر ٹویٹ بھی کی۔