- الإعلانات -

سلمان خان اپنے بہنوئی پر برہم ہوگئے

ممبئی:بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی راکھی سسٹر شویتا روہیرا کی شوہر پلکت سمراٹ سے علیحدگی کے باعث ناراض ہیں۔تاہم اندرونی زرائع کے مطابق سپر سٹار شویتا روہیرا اور پلکت سمراٹ کی نجی زندگی کے فیصلوں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ زرائع کے مطابق مزید آج 26دسمبر کی رات سلمان خان کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پلکت سمراٹ کو مدعو کیا گیا ہے، تاہم شویتا اس دعوت میں شرکت کیلئے مدعو نہیں ہیں۔واضح رہے سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔سلمان خان سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔علی عباس ظفر کی سلطان آئندہ سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی