- الإعلانات -

سلمان میرے لیے بہت قیمتی ہیں، ارباز خان

بولی وڈ ہدایت کار اور اداکار ارباز خان کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی اداکار سلمان خان ان کے لیے بہت قیمتی ہیں اور ان کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔ ایک رپورٹکے مطابق ارباز کا کہنا تھا ’ہمارا خاندان ایسا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں۔ ہم سب ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی ذاتی زندگیوں میں عمل دخل نہیں کرتے لیکن جب بھی ضرورت پڑتی ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں‘۔سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان بولی وڈ کے معروف اسکرین لکھاری سلیم خان کے بیٹے ہیں۔ارباز خان اور سلمان خان ماضی میں ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں جس میں ’ہیلو برادر‘ اور ’دبنگ‘ شامل ہیں۔ارباز کا مزید کہنا تھا ’ہمارے والد نے ہمیں ہمیشہ ساتھ رہنا سکھایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر ساتھ رہو گے تو کوئی تمہیں توڑ نہیں سکتا۔ یہ اتحاد ہے اور اس ہی میں طاقت ہے‘۔ارباز خان اس وقت ’پاور کپل‘ نامی ایک رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، دوسری جانب سلمان خان بھی ’بگ باس‘ 9 کی میزبانی میں مصروف ہیں۔