- الإعلانات -

‘نازیبا گفتگو’ پر کرن جوہر کو پولیس نے طلب کر لیا

بولی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کو پولیس نے دسمبر2014 میں اے آئی بی ناک آؤٹ کامیڈی شو میں مبینہ نازیبا گفتگو پر بیان کیلئے طلب کر لیا۔

دی ہندو نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ اس بارے میں تین ہفتے قبل سمن جاری کیے گئے۔ کرن کے وکیل نے پولیس کو بتایا کہ ان کے موکل ایک فلم کی عکس بندی کیلئے ملک سے باہر ہیں اور وہ واپس آنے پر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال پولیس نے ایونٹ میں مبینہ نازیبا گفتگو پر کرن، ارجن کپور، رنویر سنگھ اور دوسروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ رنویر اور ارجن بھی جلد اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔