- الإعلانات -

فواد اور رنویر کی ڈب میش وڈیو انسٹاگرام پر جاری

ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان ڈب میش پر بھی چھا گئے. فواد خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرون رنگ کے کپڑوں میں ملبوس رنویر نے اپنی حالیہ فلم ”باجی راو مستانی“ کے ایک ملہاری گانے پر ڈانس کا آغاز کیا، جس کے بعد فواد خان بھی مسکراتے ہوئے ڈانس میں شامل ہوگئے۔ فواد نے انسٹاگرام پر وڈیو کے ساتھ لکھا، ”آیان کو یہ بہت پسند آئے گا“، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ڈب میش وڈیو فواد نے اپنے بیٹے کے لیے ہی ریکارڈ کی ہے۔