- الإعلانات -

رنبیر کپور نے معمر شخص کا روپ کیوں دھارا؟

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے فلم ’سنجو‘ میں تو اپنی منفرد لُکس اور اداکاری سے سب کو حیران کیا ہی تھا اور اب ان کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

رنبیر کپور نے نئی تصویر میں ایک معمر شخص کا روپ دھار رکھا ہے، جسے دیکھ کر قیاس کیا گیا کہ شاید وہ اپنی اگلی فلم میں ایک بوڑھے شخص کا کردار ادا کریں گے۔

لیکن ہم بتاتے چلیں کہ رنبیر کا یہ روپ کسی فلم کے بجائے ایک بھارتی اشتہار کے لیے ہے جس میں وہ بڑی عمر کے ایک سیلزمین بنے ہیں۔

رنبیر اس وقت فلم ’براہم سترا‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے حوالے سے بھی خبریں گرم ہیں کہ وہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔