- الإعلانات -

پولیس نے مشکوک حرکات پر اداکار بیگم نوازش علی کو گرفتار کرلیا

کراچی: پولیس نے کلفٹن کے ایک مکان میں کارروائی کرتے ہوئے علی سلیم عرف بیگم نوازش علی سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے مغوی بچے اور اغواکاروں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران مغوی بچہ اور اغواکار تو نہیں ملے لیکن وہاں موجود افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارکئے گئے افراد میں اداکارعلی سلیم عرف بیگم نوازش علی بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران گھر سے شراب اور دیگر اشیا ملی ہیں جن کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کراچی جنوبی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ بنگلے میں موجود افراد کو مشکوک حرکات کرتے ہوئے پایا گیا۔