- الإعلانات -

سلمان خان، ہٹ اینڈ رن کیس، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ممبئی: بھارتی اداکار سلمان خان نے ہٹ اینڈ رن کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ہٹ اینڈ رن کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہٹ اینڈ رن کیس میں بریت کیخلاف مہاراشٹرحکومت کی اپیل پرفیصلے سے پہلے ان کا بھی موقف سناجائے۔مہاراشٹرا حکومت نے ہٹ اینڈ رن کیس سپریم کورٹ میں چلینج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے استغاثہ کے شواہد کو ٹھیک سے نہیں دیکھا اس لیے سلمان خان کے خلاف ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقراررہنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبرمیں ہٹ اینڈ کیس میں دبنگ خان کو ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے بری کردیا تھا