- الإعلانات -

کنگ فو پانڈا تھری کو باکس آفس کا بادشاہ قراردیدیا گیا

لاس اینجلس: ہالی وڈ باکس آفس پہ کون بازی مارجائے گا اورکون پیچھے رہ جائے گا۔فلمی ماہرین نے کنگ فو پانڈا تھری کو باکس آفس کا بادشاہ قراردیدیا۔

کہاجارہا ہے کہ ویک اینڈ پر نٹ کھٹ پانڈا کی شرارتیں اورایکشن سب کی توجہ سمیٹ لیں گے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ ویک اینڈ پر فلم کنگ فو پانڈا تھری 4 کروڑ 9لاکھ ڈالرزکا بزنس کرے گی۔

ماہرین فلم فائنسٹ آور سے بھی ناامیدنہیں، ایڈونچر تھرلر فلم پسندیدگی کی دوڑ میں دوسرانمبرحاصل کرسکتی ہے۔امکان ہے کہ فلم ایک  کروڑ ڈالرز کابزنس کرلے گی۔

کامیڈی فلم ففٹی شیڈز آف بلیک بھی کامیاب فلموں میں شمار کی جارہی ہے جو ویک اینڈ پرنوے لاکھ ڈالرز کماسکتی ہے۔