- الإعلانات -

کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی کو ماضی کی طرح پذیرائی نہیں مل سکی

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار شا ہ رخ خان اورکاجول کی فلم “دل والے” نے باکس آفس پر خوب بزنس تو کما یا لیکن ایوارڈز اور پزیرائی لینے کی قطارمیں وہ پیچھے رہی لیکن پھر بھی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اس جوڑی نے بالی ووڈ میں درجہ بندی کرنے والے انڈیکس ٹائمز سیلیبکس میں شا ہ رخ خان اور کاجول سرفہرست رہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان اورکاجول نے اپنی فلم “دل والے” کی ریلیزسے پہلے ہی مداحوں کے دل جیت لیے تھے تاہم فلم کی ریلیز کے بعد باکس آفس پرتوکامیاب رہی لیکن وہ اتنی داد وصول نہیں کر پائے جتنی انڈسٹری کی جانب سے توقع کی جارہی تھی۔ کنگ خان اورکاجول کی اس فلم کی ناکامی کے بعد پھربھی سب سے آگے ہیں۔بالی ووڈ میں اداکاروں کے درمیان ہر ماہ درجہ بندی کرنے والے اداراے ٹائمز سلیبیکس کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان فلم دل والے ، رئیس اور فین کی خبروں کے حوالے سے سب کی نظروں میں تھے اسی لیے گزشتہ ماہ مداحوں کی جانب سے اداکاروں میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکارقرارپائے جب کہ دوسرے نمبردبنگ خان اور تیسرے پررنویرسنگھ رہے۔دوسری جانب کاجول بھی 5 سال بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے زبان زد عام پر تھیں جے بعد انہوں نے مداحوں میں خاصی پزیرائی حاصل کی جب کہ دوسرے نمبر پر پرینکا چوپڑا اور تیسرے نمبر پر دیپیکا پڈوکون رہیں۔واضح رہے کہ فلم ’دل والے‘ باکس آفس پر350 کروڑسے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم فلم میں کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی کو ماضی کی طرح پذیرائی نہیں مل سکی جب کہ فلم میں کاجول کا کرادر بھی ایسا جاندار نہیں تھا کہ وہ فلم بینوں کی دلچسپی کا باعث بن سکتا