- الإعلانات -

بگ باس میں سلمان خان سمیت دیگر افراد کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی: مشہور ریالٹی ٹی وی شو ’’بگ باس‘‘ کو بھارت میں کافی پذیرائی حاصل ہے جس کی وجہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی میزبانی ہے۔

اس مقبول ترین شو میں شامل افراد اپنے پیشے اور ذمہ داریوں کو خیرباد کہہ کر اس شو کا حصہ بننے کی صورت میں کتنا معاوضہ لیتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔

سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان گزشتہ 9 سیزن سے بگ باس کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔ شو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث سلمان خان اپنے معاوضے میں ہرسال اضافہ کردیتے ہیں۔ بگ باس کے گزشتہ سیزن میں سلمان خان نے ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ روپے لیا تھا اور اس بار وہ ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ روپے وصول کررہے ہیں۔

کرن ویر بوہرہ اور نیہا پینڈسے

ڈراما سیریل ناگن سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار کرن ویر بوہرہ اور بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ نیہا پینڈسے کو اس سیزن کی سب سےخوبصورت شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اداکارہ نیہا پینڈسے بگ باس سیزن 12 کے ایک ہفتے کا معاوضہ ڈھائی لاکھ اورکرن ویر بوہرہ ایک ہفتے کا معاوضہ 3 لاکھ لے رہے ہیں۔

دپیکا ککڑ

دپیکا ککڑ کا شمار بھارتی ڈراموں کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے، شو انتظامیہ کی جانب سے انہیں ایک ہفتے کا معاوضہ 7 لاکھ روپے دیاجارہا ہے۔

سری سانتھ

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سابق بھارتی کرکٹر سری سانتھ  بگ باس سیزن 12 میں بھی اپنے منفی رویے کی وجہ سے دیگر کھلاڑیوں سے جھگڑا کرتے نظر آئے۔ سری شانت بگ باس کے ایک ہفتے کا معاوضہ 5 لاکھ وصول کررہے ہیں۔

انوپ جلوٹا اور جیسلین

رواں سیزن میں سب سے زیادہ موضوع بحث بنے رہنے والی جوڑی انوپ جلوٹا اور جیسلین کی ہے، انوپ جلوٹا پیشے کے اعتبار سے گلوکار ہیں، انوپ جلوٹا اوران کی جوڑی دار جیسلین کو بگ باس کے ایک ہفتے کا معاوضہ ایک لاکھ 7 ہزار روپے دیاجارہا ہے۔

سرشتی روڑے

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ سرشتی روڑے نے بھی بگ باس سیزن 12 میں انٹری دی ہے اور انہیں ایک ہفتے کا معاوضہ 2 لاکھ روپے مل رہا ہے۔