- الإعلانات -

مائیکل جیکسن کے مبینہ بیٹے کی پاکستان آمد

کراچی: آنجہانی پوپ اسٹار مائیکل جیکسن کے مبینہ بیٹے گلوکار برانڈن ہارورڈ کراچی پہنچ گئے۔

37 سالہ بی ہارورڈ منگل کی رات غیر ملکی پرواز ای کے 606 کے ذریعے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔ برانڈن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ وہ پاکستان آرام کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا میں شہر کو دیکھنا چاہتاہوں اور کراچی انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔

اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ برانڈن کا پاکستان آنے کامقصد ملک کی ترقی پسند تصویر کو پیش کرنا ہے، اس کے علاوہ وہ پاکستان میں لائیو پرفارمنس بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ آنجہانی پوپ اسٹار مائیکل جیکسن سے بے انتہا مشابہت کے باعث برانڈن ہارورڈ کو ان کا مبینہ بیٹا بھی کہاجاتا ہے، برانڈن کی نہ صرف شکل مائیکل جیکسن سے ملتی ہے بلکہ ان کا انداز گفتگو اور چلنے پھرنے کاانداز بھی مائیکل جیکسن جیسا ہے۔مائیکل جیکسن سے مماثلت کے باعث ہی برانڈن کو عالمی  میڈیا میں بھرپور کوریج ملی۔