- الإعلانات -

کپل شرما کے استقبالیے کی شاندار تقریب کے میڈیا میں چرچے

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے نامور کامیڈین کپل شرما اورگینی چھاتراتھ کے استقبالیے کی شاندار تقریب کی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

12 دسمبر کو بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں اپنی قریبی دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے مقبول ترین مزاحیہ اداکار کپل شرما کے استقبالیے کی شاندار تقریب 14 دسمبرکو امرتسر کے ریڈیسن بلیو ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

کپل شرما نے اپنے استقبالیے کے لیے پرپل رنگ کی شیروانی کاانتخاب کیا جب کہ ان کی اہلیہ گینی چھاتراتھ گلابی اور سبز رنگ کی انارکلی میں انتہائی خوبصورت نظر آئیں۔

استقبالیے کی تقریب میں کپل شرما کے ساتھی مزاحیہ اداکاروں بھارتی سنگھ، کرشنا ابھیشیک، ککو شردا اور سمونا چکرورتی نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔

تقریب میں بھارت کے مقبول ترین پنجابی گلوک دلیر مہندی کی پرفارمنس نے بھی شائقین کے دل جیت لیے۔