- الإعلانات -

عامرخان نے چین میں ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی کامیابی کے لیے امیدیں باندھ لیں

ممبئی: بھارت میں فلاپ ہونے والی عامر خان کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی چین میں نمائش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

2018 بالی ووڈ کے دو بڑے خانز عامر اور سلمان خان کے لیے بہت ہی خراب رہا ہے، اس سال ریلیز ہوئی سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ اور عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ باکس آفس پر اوندھے منہ گر پڑی ہیں، یہ دونوں ہی فلمیں بہت بڑے پیمانے پر ریلیز کی گئی تھیں لیکن دونوں فلموں کو باکس آفس پر توقع کےمطابق نتیجہ نہیں دے سکیں۔

بڑے بجٹ کے ساتھ چھوٹا بزنس کرنے والی ’ ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو اب بھارت سے باہر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فلم اب 28 دسمبر کو چین میں ریلیز ہوگی۔ عامر خان اس وقت چین میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فلم کی پرموشن کے لیے مختلف پروگرامات میں شرکت کررہے ہیں، سپر اسٹار نے بھارت میں فلم فلاپ ہونے کے داغ کو دھونے کے لیے’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو چین میں بھرپور انداز میں کامیاب کرانے میں کوشاں ہیں اور انہیں امید ہے کہ فلم غیرملکی سرزمین پر شائقین کے دل جیت لے گی۔

واضح رہے کہ 325 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم ’ ٹھگز آف ہندوستان ‘ باکس آفس پرناکام رہی تھی، فلم میں عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اورفاطمہ ثنا شیخ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔