- الإعلانات -

اداکار ورون دھون نے سلمان خان کی جگہ لے لی

ممبئی:  بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی 1997 میں ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم ‘جڑواں’ کا 19 سال بعد سیکوئل بننے جا رہا ہے، جس میں سلمان کی جگہ اب ورون دھون مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون اپنی رومانوی کا میڈی فلم کا سیکوئل بنانے کو تیار ہیں جس کی کاسٹ اور کہانی بلکل مختلف ہوگی۔ ڈیوڈ دھون نے اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے اپنے بیٹے اداکار ورون دھون کو کاسٹ کر لیا ہے تاہم فلم کی بقیہ کاسٹ کا نام ابھی سامنے نہیں آیا۔ ورون دھون نے 2015 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘بدلہ پور’ میں بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیت لیا تھا، اب وہ پہلی مرتبہ آن اسکرین ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔ وہ اس سے قبل اپنے والد کی بنائی ہوئی فلم ‘میں تیرا ہیرو’ میں کام کر چکے ہیں، جو 2014 میں ریلیز ہوئی۔