- الإعلانات -

معروف مزاحیہ اداکار فرید خان انتقال کر گئے

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مزاحیہ اداکار فرید خان انتقال کر گئے ، تفصیلات کےمطابق معروف مزاحیہ اداکارفرید خان جو کہ کافی عرصہ سے علیل تھے آج قضائے الہٰی سے انتقال فرما گئے ہیں ۔ فرید خان گردوں اور کینسرکے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج کافی عرصہ سے جاری تھا ۔ ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر کراچی کے علاقہ گلستان میں ادا کی جائے گی۔