- الإعلانات -

ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ بالی وڈ اسٹار پر مہربان

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’گلی بوائے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے جسے مداحوں سمیت ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ نے خوب پسند کیا ہے۔

ول اسمتھ نے فلم ’گلی بوائے‘ دیکھنے کے بعد انسٹاگرام اسٹوری پر رنویر سنگھ کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہیں خصوصی طور پر مبارک باد پیش کی۔

ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ ’میں نے فلم دیکھی اور مجھے بہت پسند آئی، رنویر جو تم نے کیا وہ زبردست ہے، ’گلی بوائے‘ کے لیے بہت بہت مبارک ہو یہ ہپ ہاپ پوری دنیا کا ہے!

دوسری جانب رنویر سنگھ نے ول اسمتھ کی ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ہالی وڈ اداکار کو سلام پیش کیا اور اپنا بڑا بھائی کہا اور ساتھ یہ انہیں اصلی ریپر اداکار قرار دیا۔

رنویر سنگھ انسٹاگرام اسٹوری اسکرین شاٹ—.

ول اسمتھ نے گزشتہ برس بھارت کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے رنویر سنگھ اور ہدایت کار کرن جوہر سے ملاقات کی تھی جس کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی گئی تھیں۔

’گلی بوائے‘ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں رنویر سنگھ ایک ‘اسٹریٹ ریپر’ ( لوگوں کے سامنے گانے والا) بنے ہیں جب کہ ان کے ساتھ مرکزی کردار عالیہ بھٹ نے ادا کیا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ’گلی بوائے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ بزنس کا آغاز کیا ہے۔

 ان کی فلم ’سمبا‘ نے پہلے روز 20 کروڑ کی کمائی سے آغاز کیا تھا جب کہ ’گلی بوائے‘ نے ’پدماوت‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے روز 19 اعشاریہ 40 کروڑ کے بزنس سے شروعات کی ہے۔