- الإعلانات -

شوبز انڈسٹری میں ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر سے بڑھتی دوستی کے چرچے

کراچی: روشنیوں کے شہر میں جاری رنگا رنگ فیشن پاکستان ویک کا اختتام ہوگیا تاہم سوشل میڈیا پر فیشن ویک کے ملبوسات کے بجائے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے چرچے جاری رہے۔

کراچی میں منعقد ہونے والا تین روزہ فیشن پاکستان ویک  نامور ڈیزائنرز کے خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و ماڈل عاصم اظہر کی خوبصورت کیمسٹری کے باعث  لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔