انٹر ٹینمنٹ

شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم کی اقوام متحدہ میں نمائش

نیو یارک:  شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم کی اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں نمائش کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں پاکستان کے مشن نے شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم اے گرل ان دی ریور؛ دی پرائس آف فارگیونیس کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے شرکت کی اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف شرمین عبید چنائے کی کوشش کو سراہا۔اس موقع پراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ حکومت پاکستان غیرت کے نام پر قتل روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، فلم کی وزیراعظم ہاﺅس میں نمائش حکومت کی خواتین کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے، دنیا بھر کے مندوبین کی موجودگی سے فلم میں دیا گیا پیغام دورتک پھیلے گا۔

سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ فلم میں…

ممبئی:  فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار کرن جوہر نے بالی ووڈ خانز سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہراپنے مقبول ٹی وی شو’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کے ساتھ واپس آرہے ہیں،اس شو میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ مدعو کرنے کے حوالے سے سوال پر کرن کا کہنا تھا کہ وہ دونوں اداکاروں کو مستقبل میں ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاسب یہ چاہتے ہیں کہ سلمان اور شاہ رخ ایک ساتھ کوئی فلم کریں۔کنگ خان کے حوالے سے کرن کا کہنا تھا شاہ رخ میری فیملی کی طرح ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اس شو میں سب سے پہلے آئیں گے

میں آج بھی بیوقوف ہوں،شاہ رخ خان کا اعتراف

ممبئی:  بالی وڈ پر اپنی لازوال اداکاری کے ذریعے راج کرنے والے شاہ رخ خان آج اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کے بل بوتے پر ہی اس مقام پر براجمان ہیں مگر وہ کہتے ہیں کہ وہ آج بھی بیوقوف ہیں۔اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب بالی وڈ میں قدم رکھا تھا تو میں بھرپور جوان تھا اور ساتھ ہی احمق بھی تھا انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اب جوان تو نہیں رہا لیکن احمق اب بھی ہوں۔ شاہ رخ خان نے اپنے اعترافی بیان میں وجہ نہیں بتائی کہ وہ خود کو کیوں بیوقوف سمجھتے ہیں۔

میرا کا شاہد آفریدی کے لیے مشورہ

کرکٹ کا جنون صرف ہمیں اور آپ کو ہی نہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی ہے اور میرا کے پاس پاکستانی کرکٹ ٹیم اور اس کے کپتان شاہد آفریدی کے لیے ایک خاص مشورہ بھی موجود ہے۔

اب جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سلسلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ 16 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے جا رہا ہے تو اس حوالے سے میرا کا کہنا ہے کہ ‘ٹیم دباؤ میں نہ کھیلے بلکہ دوسری ٹیموں کو دباؤ میں رکھے۔’

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میرا نے ٹیم کو کامیابی کی ڈھیروں دعائیں بھی دیں.

ان کا کہنا تھا ’مہربانی کرکے اچھا کھیلیں، آپ ہندوستان میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور آپ کو جیت کر آنا ہے۔ دباؤ میں نہ کھیلیں بلکہ دوسری ٹیموں کو دباؤ میں رکھیں، مجھے امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی‘۔

میرا کا مزید کہنا تھا کہ دباؤ میں نہ فنکار اداکاری کر سکتے ہیں اور نہ ہی کھلاڑی اچھا کھیل سکتے ہیں، ہماری ٹیم کو پر اعتماد ہونا چاہیے۔

انوشکا شرما کے ٹوئیٹر پر مداحوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز

ممبئی:  بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ٹوئیٹر پر مداحوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔انوشکا نے اپنے تمام پرستاروں کا شکریہ ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سات لاکھ لوگوں کی محبت اور حمایت کا بہت بہت شکریہ۔انھوں نے کہا کہ ان کے مداح ان کی ڈیجیٹل زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔

گلوکارعاطف اسلم کی 32ویں سالگرہ

اسلام آباد ;  پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنی 32ویں سالگرہ منائی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی گلوکارعاطف اسلم 32 برس کے ہو گئے،انہوں نے گلوکاری کا آغاز 2003 میں گانا عادت سے کیا،انہیں پہلے ہی گانے سے مقبولیت حاصل کر لی،ان کی پہلی سولو البم جل پری سال 2004 میں ریلیز ہوئی،اس کے بعد انہوں نے 2006میں ایک اور سولو البم دوری جاری کی،دونوں کو ہی بے حد پذیرائی حاصل ہوئی،انہوں نے بطورگلوکار بالی وڈ کیرئیر کا آغاز سال 2006میں ہی فلم بس ایک پل کے گانے تیرے بن سے کیا جسے بے حد سراہا گیا،انہوں نے متعدد بالی وڈ فلموں کے گانے جن میں پہلی نظر،کون ہوں میں،آ بھی جا صنم،پیا اورے پیا،تو محبت ہے اور دیگر شامل ہیںگائے، سارے ہی گانے سپر ہٹ ثابت ہوئے،انہیں بہترین متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا،انہوں نے سال 2010 میں ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلم بول میں جانداراداکاری کی اور مداحوں کے دل موہ لیئے،یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی،ان کا شمار ایشیا کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کا گلوکاری کا سفر کامیابی سے جاری و ساری ہے،گلوکار نے اپنی سالگرہ اہلیہ سارہ بھروانہ،دیگر اہل خانہ اور دوست احباب کے ہمراہ منائی

ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ، ورون دھون

ممبئی:  بالی وڈ نوجوان اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں ارجن کپور نے کہا تھا کہ ورون دھون وہ اداکار ہیں امور خاندان کے اچھے ماہر ثابت ہو سکتے ہیں۔ایک تقریب کے دوران ورون دھون سے اس بارے پوچھا گیا کہ تو انہوں نے کہا کہ ان کا فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،وہ نہیں جانتے کہ ارجن کپور ایسی افواہیں کیوں پھیلا رہے ہیں۔ایک سوال کے جوب انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا نہیں سوچا کہ ان کی فلم باکس آفس پر صرف پیسا کمائے۔انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کو کچھ نیا دکھانے کے لئے مختلف فلمیںاورکردار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انکا مقصد مداحوں کو محظوظ کرنا ہے۔

رنبیر کپور کا اپنے والدین رشی کپور اور نیتو سنگھ کے ساتھ رہنے سے انکار

ممبئی:  بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنے والدین اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی رنبیر کپور نے اپنی فلمی اور نجی مصروفیات کے باعث والدین سے علیحدہ رہائش اختیار کر رکھی ہے تاہم والدین کے اصرار پر بھی رنبیر ان کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے کترینہ کیف سے معاشقے کے دوران والدین سے علیحدہ رہائش اختیار کر لی تھی اور حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی کر لی ہے جس کے بعد اداکار رشی کپور اور اداکارہ نیتو سنگھ بیٹے کو اپنے ساتھ رکھنے کے خواہشمند ہیں جس کے لیے انہوں نے رنبیر کو منانے کی کوشش کی تو رنبیر نے والدین کے ساتھ رہنے سے صاف انکار کر دیا ، اداکار کا کہنا تھا کہ اپنے نجی معاملات پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں اسی لیے والدین کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔

Google Analytics Alternative